بیجنگ (آئی این پی ) دو چینی کمپنیوں نے پاکستان میں ہوا کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ،منصوبے پر بوسٹن ہیڈکوآرٹر جنرل الیکٹرک کمپنی اور پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا مشترکہ طورپر کام کریں گی ، یہ کمپنیاں اس سے قبل حالیہ برسوں کے دوران پاکستان میں بجلی کے دس منصوبوں پر کام کرچکی ہیں،انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کے لئے پاکستان کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کی ہے جس کا مقصد قدیم شاہراہ ریشم اور بحری شاہراہ ریشم کے روٹ پر واقع ممالک میں تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کو ایشیاء ، افریقہ اوریورپ تک بہتر بنانا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ چین کا تجویز کردہ ہے جو 2013ء میں شروع کیا گیا ہے ، اس سے جہاں دیگر ممالک کو فائدہ ہو گا وہاں چینی کمپنیوں کو بھی فوائد حاصل ہو ں گے تا ہم اس قسم کی منفی مہم بھی جاری ہے کہ اس منصوبے سے ترقی کے ظاہری مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں لیکن حقیقی سچ یہ ہے کہ چین اس کوشش کے ذریعے 21ویں صدی میں ایک بڑی طاقت بن کر ابھر رہا ہے اور وہ عالمی منظر پر چھا جائے گا ۔
چین نے پاکستان میں بجلی کی قلت کو کم کرنے کا بیڑا اُٹھالیا،اب ہوا سے بجلی چلے گی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا