شگر(نمائندہ خصوصی)پائپ لائن کی عدم دستیابی تسر خاص کے عوام سردیوں میں پانی کی حصول کے لیے دربہ در ہونے لگے۔وزیر اعلیٰ سے علاقے میں پائپ لائن بچھانے کی پرزور اپیل۔تفصیلات کے مطابق تسر شگر کے عوام پانی کی حصول کیلئے دربہ در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے،کنویں میں موجود پانی جمنے کے باعث پینے کے پانی کی شدید قلت ہو گئی ہے۔علاقہ مکینوں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں آخر کس جرم کی پاداش میں پائپ لائن کی سہولت سے محروم رکھا گیا ہے،عوامی نمائندے نے صرف وعدے کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ،اُن کا مزید کہناتھا کہ نمائندوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں،انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب حافظ حفیظ الرحمن سے خصوصی استدعاکی ہے کہ علاقے کے عوام کی مشکلات کے پیش نظر جلد از جلد پائپ لائن بچھا کر ہمارے دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کرائے۔
کے ٹو کے نیچے عوام پینے کی صاف پانی کیلئے پریشان۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا