شگر(پ ر) پیپلز پارٹی شگر کے سیکرٹری اطلاعات علی احمد اور سٹی کے سیکرٹری اطلاعات سلیم رضا نے کہا ہے کہ انجمن تاجران چھورکاہ کے صدر اپنی قد سے اونچی بات کرکے علاقے میں ہیرو بننے کا خواب دیکھ رہا ہے ان کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہانجمن تاجران اپنے آپ کو غیر سیاسی پارٹی گردانتے ہیں لیکن انجمن تاجران چھورکاہ کے صدر کو حادثاتی طور پر صدارت کا عہدہ ملتے ہی انہوں نے پیپلز پارٹی کو ٹارگیٹ کرنا شروع کیا ہے جس پر انجمن تاجران بلتستان کو ایکشن لینا چائیے ،انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایشو پر عمران ندیم نے بطور ممبر پارلیمانی کمیٹی کھل کر عوامی آواز کو اجاگر کیا ہے اور انہوں نے کمیٹی کے اجلاسوں میں ٹیکس کی بھر پور مخالفت کی انہوں نے کہا کہ چھورکاہ بازار کمیٹی کے صدر جس دور میں لگائے گئے ٹیکس کا رونا رو رہے ہیں انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ اس وقت شگر سے کس کا نمائندہ جیتا ہوا تھا وہ ہمیں بتائیں کہ اپنے نمائندے نے پانچ برسو ں میں عوام سے کئے گئے کتنے وعدے پورے کئے انہوں نے کہا کہ عمران ندیم گلگت بلتستان کامانا ہوا عوامی لیڈر ہے اگر شگر کچھ گروپ ان کیخلاف ہیں تو ان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا انہوں نے کہا کہ عمران ندیم کو جب بھی اقتدار ملا انہوں نے شگر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اور اب بھی وہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی ریکارڈ ترقیاتی منصوبے لائے ہیں اور ان پانچ برسوں میں شگر کو ایک بار پھر ترقیاتی ضلع بنا کردم لیں گے ۔
انجمن تاجران شگر کے صدر اور پیپلرپارٹی کے رہنما کے درمیان سیاسی وار۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا