گلگت (پ،ر ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ زیرتعمیر اور نئے بننے والے تمام کمرشل پلازوں اور ہوٹلوں کو پارکنگ ایریاز کی سہولت کی فراہمی کا پابند بنایا جائے اور نئے کمرشل تعمیرات کے نقشے بھی بغیر پارکنگ ایریاز کے منظور نہ کئے جائیں۔ ٹریفک کے حوالے سے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ قوانین کی عملدرآمد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ گلگت شہر میں صرف انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ پارکنگ ایریاز میں گاڑیاں کھڑی کرنے کی اجازت دی جائے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت شہر میں جدید شہروں کی طرز پرپارکنگ کےلئے شاہراہوں کی لائننگ کی جائے اور ٹریفک انجینئرنگ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیاجائے۔ اہم چوراہوں پر پری فیب اوور ہیڈ ڈیلٹا برجز کی تعمیر کےلئے ماہرین کو فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متعین کردہ مقامات کے علاوہ گاڑیاں پارک کرنے والوں کےخلاف قوانین کے مطابق جرمانے کئے جائیں۔ ٹریفک قوانین پر ہر صورت سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت شہر کے ٹریفک انجینئر اور قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ گلگت شہر کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک کا ہے جس کی بہتری کےلئے لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم اقدامات کئے جائیں۔ ٹریفک کے نظام کو جدید طرز پر بنانے کےلئے حکومت درکار وسائل فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سے ملحقہ پارکنگ ایریا کی تعمیر کےلئے دیئے گئے احکامات کو عملی جامعہ پہنانے کےلئے سیکریٹری صحت اور ڈائریکٹر صحت کو ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتے میں پارکنگ ایریا کےلئے مختص مقام پر رہنے والے سرکاری کوارٹرز کے رہائشوں کو متبادل سرکاری مکانات میں شفٹ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ بعض مقامات پر شاہراہوں پر لگے ہوئے کھمبوں کو متبادل جگہ پر منتقل کئے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت میں ٹریفک انجینئرنگ ، ٹریفک انفراسٹرکچر اور پارکنگ ایریاز کےلئے متعین کردہ مقامات کی نشاندہی کےلئے چیف انجینئر ورکس گلگت ریجن، ایس ایس پی گلگت اور ڈپٹی کمشنر گلگت پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایک ہفتے میں اپنے سفارشات وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو پیش کرے گی۔خومر چوک تا بس سٹینڈ تک شاہراہ پر ڈیوائڈرز اور یو ٹرنز بنائے جائیں۔ شاہراہوں سے تجاویزات کے خاتمے کےلئے انتظامیہ بلاتفریق فوری کارروائی کو یقینی بنائے۔ اربان ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کےلئے فزیبلٹی تیار کی جارہی ہے جس کے بعد عوام کو بہترین ٹرانسپورٹ کی سہولت متعارف کرائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر گلگت شہر میں موجود چیک پوسٹوں کی ری ڈیزائننگ کے بھی احکامات دیئے تاکہ باہر سے آنے والے سیاحوں کو مثبت تاثر ملے اور ٹریفک کا نظام بھی متاثر نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ٹریفک کیڈر متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت 46ٹریفک وارڈنز نے اپنی ٹریننگ مکمل کی ہے جن کو دو ہفتے کی مزید جدید ٹریننگ کےلئے اسلام آباد بھیجا جارہاہے جس کے بعد گلگت میں 46ٹریفک وارڈنز اپنے خدمات سرانجام دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔ پنجاب حکومت کے تعاون سے ڈرائیونگ لائسنس کا نظام جدید اورسنٹرلائز کیاجائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آئی جی پی گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کی جائے تاکہ مثبت تبدیلی نظرآئے۔ شاہراہ قراقرم سے ملحقہ آبادیوں میں سروس روڈ کی تعمیر کے حوالے سے این ایچ اے سے بات کی جارہی ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا