اسلام آباد( بیورو رپورٹ) حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے پہلی بار مقامی صحافیوں کو حج کیلئے کی جانے والی قرعہ اندازی کو اسلام آباد راولپنڈی میں مقیم صحافی جرنلٹس فورم نے مسترد کردیا۔ سابق صدر جی بی جرنلسٹ فورم اور ممبر نیشنل پریس کلب اسلام آباد عالم نور حیدر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ گلگت میں بند کمرے میں کی گئی قرعہ اندازی کو مسترد کرتی ہے کیونکہ وزیر اعلی نے اسلام آباد میں ہماری ہی درخواست پر دو صحافیوں کو سرکاری طور پر حج بھجنے کی منظوری دی تھی اور یہ طے پایا تھا کہ ایک صحافی کو گلگت بلتستان اور ایک صحافی کو اسلام آباد سے لیا جائے گا۔مگر نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اسلام آباد کے صحافیوں سے پوچھنا گوارہ تک نہیں کیا یہ بند کمرے میں کئے گئے قرعہ اندازی کو ہم نہیں مانتے ۔ اُنہوں نے وزیر اعلی سے اس معاملے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قرعہ اندازی میں اسلام آباد کے صحافیوں کو بھی شامل کیا جائے وگرنہ ہم اپنا لائحہ عمل طے کرنے میں آزاد ہوں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا