چلاس(نامہ نگار)جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں عمائندین تھک اور تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ نے بابوسر سے چلاس تک آزادی ریلی نکالی،ریلی میں ہزاروں لوگ سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں شریک تھے ۔ریلی کی قیادت صدر تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ ضیا ء اللہ تھکوی کررہے تھے ، ریلی میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے چلاس پہنچ گئے اور ڈی سی چوک پہنچ کر ریلی اختتام پذیر ہوگئی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر یوتھ قومی مومنٹ ضیاء اللہ تھکوی نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اس ملک کی بقا کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دیتے رہیں گئے ،پاکستان ہے تو ہم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تھک بابوسر کے عوام پاکستانی سرحدوں کے دفعہ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ہم اپنے ملک پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا