چلاس(نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے دیامر رائٹرز فورم کے زیر اہتمام کُل گلگت بلتستان آزادی محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ مشاعرے میں گلگت بلتستان بھر سے نامور شعراءکے علاوہ دیامر سے مقامی شعراء اور عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔مشاعرہ کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن دیامر امیر خان، میرمحفل ڈپٹی ڈاریکٹر لوکل گورنمنٹ ہدایت اللہ جبکہ صدر محفل دیامر رائٹرز فورم کے صدر و ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق تھے۔مشاعرے میں گلگت بلتستان کے اُردو اور شینا زباب کے شعراء نے جشن آزادی سے متعلق اپنے اپنے کلام پیش کرکے سامعین تک آزادی کا پیغام پہنچایا جبکہ نامور شعراء عبدالخاق تاج اور جمشید دکھی نے اپنے کلام سنا کر محفل لوٹ لیا ۔محفل مشاعرے میں ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی پیش کیا گیا اور مقامی نوجوان جھوم اُٹھے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا