اسلام آباد(زاہد حلیم)عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس نے جی بی حکومتی کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے کہا کہ حکومت نے وید ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے تا ہم دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔ منرل پالیسی اور پولیس سے حاصل شدہ ٹیکس گلگت بلتستان کو واپس دیئے جائیں۔
اس موقع پر سینئر وزیر گلگت بلتستان اکبر تابان نے کہا کہ آج ہم اہم ایشو میں کامیابی پر پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے نفاذ پر لوگوں کو تشویش تھی، ٹیکسز کے نفاذ کی ایک تجویز تھی جسے واپس لے لیا گیا، ٹیکسز سے متعلق کمیٹی نے کام کیا اور سفارشات وزیر اعظم کو پیش کی جس پر نظرثانی کے بعد وزیر اعظم نے ٹیکسز کے خاتمے کے احکامات دیئے۔ نوٹیفکیشن کے تحت 2012 سے اب تک تمام ٹیکسز ختم کردیئے گئے ہیں اور آئندہ ود ہولڈنگ لوکل گورنمنٹ جمع کرے گی۔
وزیر قانون گلگت بلتستان اورنگزیب ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ٹیکس ایشونے گلگت بلتستان کے عوام کو کرب میں مبتلا کیا تھا اور حکومت نے اس معاملے کے حل کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے مل کر کام کیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا