سکردو( بیورو رپورٹ) گلگت بلتستان پر نافذ غیرقانونی ٹیکسز کے خلاف گلگت بلتستان بھر میں جاری عوامی تحریک آج ختم ہوگی۔ تمام اضلاع میں احتجاج ختم کردیا گیا۔ سکردو اور گلگت میں عوام نے حالیہ تحریک کو مسلم لیگ نون کی حکومت کی تاریخی شکست اور گلگت بلتستان میں اُنکی حکومت کیلئے آخری موقع قرار دیا۔ یاد گار شہداء سکردو پر ممتاز عالم دین سیکرٹیری جنرل مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی نے سخت سردی میں گرما گرم نعروں کے ذریعے سکردو کی سرد فضاوں کو بھی گرما دیا۔ احتجاج کے آخری دن ٹھاٹھے مارتے عوام نے یادگارشہداء پر گو حفیظ گو اور بھاگا بھاگا شیر بھاگا کے خوب نعرے لگائے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے رات کے اندھیرے میں یادگار شہدا پر موبائل لائٹ کے ذریعے شب برات کا منظر پیش کررہا تھا۔ اس تحریک کے روح رواں آغا علی رضوی نے عوام نے آئندہ مسلم لیگ نون کی حکومت کو سپورٹ نہ کرنے کا عہد لیا اور آخر میں پاکستانی پرچم اٹھا پر مملکت پاکستان سے اظہار وفاداری کرتے ہوئے ملی نغمے کے ساتھ تاریخی احتجاج کو برخاست کیا۔ دوسری طرف عوامی ایکشن کمیٹی نے ذمہ داران نے ٹیکس کلعدم کے بجائے معطلی کے حوالے سے عوامی شکوک شبہات پر اظہار رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیکس آئے لیکن یہ بات وفاق اور مقامی حکومت کو واضح طور پر پیغام دیا ہے کہ آئندہ گلگت بلتستان پر کسی بھی قسم کا ٹیکس نافذ کیا تو عوام اس سے بھی بڑی تحریک کیلئے تیار ہیں۔ دوسری طرف مسلم لیگ نون کی حکومت نے ٹیکس کی معطلی کو اُن کے حکومت کی بڑی کامیابی اور عوام کیلئے تخفہ قرار دیا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا