شگر(پ ر) نبی شگری شگر یوتھ آرگنائزیشن کا چیف آرگنائزر منتخب ہوگئے۔ان کی تعیناتی تمام ممبران کی باہمی مشاورت کے بعد باقاعدہ ووٹنگ کے ذریعے عمل میں لایا گیا۔جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔چیف آرگنائزر منتخب ہونے کے بعد تنظیم کی آئین کی تشکیل اور دیگر صوبوں میں تنظیمی عہدیداروں کی تقرری ان کیلئے سب سے بڑا چیلینج ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس وائی او کی چیف آرگنائز کاعہدہ کسی چیلینج سے کم نہیں لیکن کراچی ،لاہور اور دیگر شہروں میں مقیم شگر کی طلباء کی بہتری کیلئے جدوجہد کرنا اور کام کرنا کسی اعزاز سے بھی کم نہیں۔مجھ پر اعتماد کرنے پر تمام ایگزیکٹیو ممبران اور عہدیداروں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس عہدے کا اہل سمجھا۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے طلباء کی مسائل کو اجاگر کرنے کیساتھ ان کی مسائل کو ترجیحی بنیادوں کو حل کرنے دن رات کام کرینگے۔تنظیم کی آئین کو تیار کرنے ساتھ جلد ہی پنجاب اور شگر میں تنظیمی عہدیداروں کی تقرری جلد عمل میں لایا جائے گا۔ جبکہ تمام ممبران اور ایگزیکٹیو ممبران کیساتھ ہاہمی مشاورت کیساتھ اس پلیٹ فارم کوطلباء کی بہتری کیلئے کام کرینگے۔سابق صدر تنویر شگری نے نبی شگری کو چیف آرگنائزر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نبی شگری ایک مخلص آدمی ہے جنہوں نے سابق ادوار میں تنظیم کی فعالیت کیلئے انتھک محنت کی اور ہمارے ساتھ دیا۔وہ اس عہدے کیلئے موزون ترین شخصیت تھا۔ امید ہے وہ تنظیم کو بہتر انداز میں چلانے کیساتھ ساتھ طلباء کی مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئکار لائیں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا