واشنگٹن (ویب نیوز) امریکی وزیر خارجہ کی ترجمان ہیدر نورٹ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ اب پاکستان کو نہ تو فوجی سازو سامان دیا جائے گا نہ سیکیورٹی کی مد میں فنڈز فراہم کیا جا ئے گا، افریکی انتظامیہ پاکستان کی امداد میں کٹوتی کا تخمینہ لگا رہی ہے کہ کتنے ملین ڈالر کاٹے جا رہے ہیں۔
ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان کی امداد فیصلہ کن اقدامات پر بحال ہو سکتی ہے ، اور تب ہی ہوگا جب پاکستان حقانی نیٹ ورک اور افغان طالبان کے خلاف فیصلہ کن کاروائیاں کرے گا کیوں کہ یہ گروپ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر رہے ہیں اور افغانستان میں ہماری اتحادیوں پر حملوں میں ملوث ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے قبل ازیں پاکستان کی 225ملین ڈالر امداد روکنے کا اعلان کیا تھا، اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے امداد روکے جانے کی تصدیق کی ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا