اسلام آباد(بیورو رپورٹ) گلگت بلتستان میں غیرقانونی طور پر ٹیکسز کی نفاذ کے خلاف گزشتہ پندرہ دنوں سے سخت سردی اور شدید برف باری کے باجود عوام سڑکوں پر ہیں۔ ٹیکس کی خاتمے کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی انجمن تاجران پارلیمانی کمیٹی اور وفاق کے درمیان شدید عوامی دباو اور لانگ مارچ کے نتئجے میں تین نکاتی ایجنڈا جس میں ٹیکس ایڈاپٹشن ایکٹ 2012،منرل پالیسی ایکٹ 2016 کا مکمل خاتمہ اور بلاوسطہ وصول کرنے والے لوکل ٹیکس کی تقسیم کے حوالے سے فارمولہ طے کرنے پر اتفاق ہوا تھا لیکن آج صرف ٹیکس ایڈاپٹشن ایکٹ کو تا حکم ثانی معطل کرنے کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع نے تین نکانی متفق منظور شدہ سفارشات سے ایک انچ پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بلتستان میں جاری آغا علی رضوی کی قیادت میں سڑکوں پر موجود عوام نے دوبارہ گلگت کی طرف لانگ مارچ کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنا شروع کیا ہے۔ دوسری طرف عوامی ایکشن کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مطالبات منطور کرنے کے بجائے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کیا تو اس بار پورے گلگت بلتستان سے ایک ساتھ لانگ مارچ کیا جائے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا