اسلام آباد (سرکاری ذرائع)وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے گلگت بلتستان کیلئے 2012کا ٹیکس ایڈپٹیشن ایکٹ جو پیپلز پارٹی کے دور میں نافذ ہوا تھا اسے گلگت بلتستان کونسل اور گلگت بلتستان اسمبلی کی سفارشات کی روشنی میں نیا ایکٹ لانے تک معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئے ،اس بات کا فیصلہ اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیااجلاس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سمیت اعلی حکام نے شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ ہواکہ گلگت بلتستان کونسل اور گلگت بلتستان اسمبلی کی ٹیکس کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ایسا ایکٹ مرتب کیا جائے گا جس میں گلگت بلتستان کے شہریوں کے اعتراضات بھی ختم ہوں گے اور سہولیات بھی ہوں گے اور خصوصی چھوٹ بھی ہوگی ،اجلاس میں اتفاق ہوا کہ گلگت بلتستان کونسل کے آئندہ اجلاس میں گلگت بلتستان کونسل اور گلگت بلتستان اسمبلی کی ٹیکس کمیٹی کی سفارشات روشنی میں ایکٹ کی منظوری تک گلگت بلتستان سے 2012کے ٹیکس ایڈپٹیشن ایکٹ کے تحت کسی قسم کا کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا