ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔۔وزیر دفاع کا امریکہ کو کڑک جواب۔

0 0

اسلام آباد (مانیٹرینگ ڈیسک) امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے حوالے سے حالیہ بیان پر وزیر دفاع خرم دستگیر نے بھی دو ٹوک الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی دھرتی کی حفاظت کرنا خوب جانتے ہیں، کسی کو بھی افغان جنگ پاکستان لانے نہیں دیں گے۔ اُنکا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں ناکامیاں اور غلط پالیسیوں کے تباہ کن نتائج کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غصہ پاکستان کیخلاف بیان دے کر نکال دیا ہے جس کی ہمیں کوئی پروا نہیں ۔ وزیر دفاع خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا پاکستان میں نہ تو دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں اور نہ ان کیلئے کوئی حمایت کرنے والا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور عوام نے لازوال قربانیاں دیں ہے جسے پاکستانی عوام ہی سمجھ سکتے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website