گلگت (ڈسٹرک رپورٹر) ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان کو خبروں میں رہنے کا بہت شوق رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ جب بھی کوئی بیان دیتے ہیں تو عوام انجوائے کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ا سمبلی سیکریٹریٹ کو درپیش مسائل کے حوالے سے طلب خصوصی اجلاس میں عوامی فکر سے پریشان ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور اہم پارلیمانی امور کو چلانے کے لیے اسمبلی سیکریٹریٹ کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے اور اسمبلی سیکریٹرٹ کو مزید فعال بنانے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔حالیہ غیرقانونی طور پر نفاذ ٹیکسز کے خلاف اُٹھنے والی تحریک اور اُس تحریک کے نتیجے وفاق کی جانب سے ٹیکس ایڈاپٹشن کی خاتمے کے حوالے سے اُنہوں نے کہا کہ ٹیکس کے خاتمے کا فیصلہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا ہے لہذا کسی کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں یہ ہماری حکومت کی عوام دوست پالیسی کا نتیجہ ہے۔
ٹیکسز کا خاتمہ کس وجہ سے کیا؟ ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان نے بتا دیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا