استور(سبخان سہیل) گلگت سے استور آنے والی آلٹو کار نمبر RIZ4256جگلوٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جس کے باعث کار میں سوار چار بندوں میں سے تین موقعے پر جانبحق ہوئے جبکہ ایک بندہ شدید زخمی حالت میں گلگت منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام پانچ بجے گلگت سے استور روانہ ہونے والی بد قسمت کار عالم بریج اور جگلوٹ کے درمیان حادثے کا شکار ہوئی ۔ کار میں سوار چاروں افراد کا تعلق ضلع استور کے گاوں ٹھوکے دار سے تھا ۔گلگت سے استور تک کا دو ست تین گھنٹے کا سفر ہے رات گئے گھر نہ پہنچنے پر گھر والوں اپنے پیاروں کے نمبروں پر ربط کرنے کی کوشش کی تو کسی سے بھی رابطہ نہیں ہوسکا جس کے بعد استور پولیس سے رابطہ کیا پولیس جس کے بعد استور پولیس اور جانحق افرد کے رشتہ دوروں نے ملکر تلاش جاری کرنا شروع کیا تو اگلے روز جمعہ کے دن تقریبا بارہ بجے پتا چلا کی کار حادثے کا شکار ہوئی ہے جس کے بعد کار میں سوار چار بندوں میں سے تین محمد رفیق ولدمحمد، عبدلمجید ولدشریف، جان اللہ ولدمحمد موقعے پر جابحق ہوئے جبکہ موسی ولد عسی معززنہ طور پر زخمی حالت میں زندہ تھا جس کو زخمی حالت میں گلگت منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جانبحق تینوں افرد کی لاشوں کو استور لایا گیا جانبحق تینوں افراد کا تعلق ایک ہی گاوں چونگرہ ٹھوکے دار سے تھا جانبحق افرد کی تدفین کل صبح ان کے آبائی گاوں ٹھوکے دار کے قبرستان میں کی جائے گی
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا