اسلام آباد(زاہد حلیم)وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر نے گلگت بلتستان میں ٹیکس ایشوز پر 7 ممبران پر مشتمل کمیٹی بنا دی اور نوٹیفکیشن جاری کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن میں ممبر جی بی کونسل ملک ابرار کی سربراہی میں کمیٹی بنائی بنا دی گئی ہے،
نوٹیفکیشن کے مطابق ایم این اے ملک ابرار کیمٹی کے چئیرمین ہو نگے،کمیٹی میں گلگت بلتستان کونسل کے دو ممبران جس میں ممبر پی اے سی جی بی کونسل سعید افضل اور چئیرمین اسٹینڈنگ کیمٹی اشرف صدا شامل ہیں اور ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی جوائنٹ سیکرٹری جی بی سیکٹریٹ، قیصر اقبال، کمشنر آئی آر جی بی، شامل ہیں، اس کے علاوہ ایف بی آر اور سیکرٹری پلانگ اسلام آباد کا ایک ایک نمائندہ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
کمیٹی گلگت بلتستان میں ٹیکس ایشوز پر کام کرے گی.واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے تمام دس اضلاع میں غیر قانونی ٹیکسز کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کا آٹھواں روز جاری ہے
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا