اسلام آباد (زاہد حلیم) قائد اعظم نیشنل گیمزمیں گلگت بلتستان کی تائیکوانڈو ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی.
مقابلوں میں پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر، فاٹا اور جی بی کی ٹیموں نے حصہ لیا.گلگت بلتستان کی تائیکوانڈو ٹیم نے انتہائی مہارت کے ساتھ فتح اپنے نام کی.گلگت بلتستان کی ٹیم نے بہترین کھیل سے اپنے مقابل ٹیموں کو شکست دی.
مجموعی طور پر قائداعظم گیمز میں 566 میڈلز کا فیصلہ ہوگیاہے۔ پنجاب 73 گولڈ میڈل کے ساتھ سرفہرست رہا. پنجاب نے 43 سلور میڈل اور 31 براؤنذ میڈل حاصل کیے. پنجاب نے ٹوٹل 147 میڈل حاصل کیے۔
بلوچستان نے 26 گولڈ میڈل 22سلور میڈل اور 38 براؤنز میڈلز اپنے نام کیے. بلوچستان نے کل 86 میڈل حاصل کیے. سندھ نے 20 گولڈ میڈل 26 سلور میڈل اور 42 براؤنز میڈل اپنے نام کیے۔ سندھ نے ٹوٹل 88 میڈل حاصل کیے.
خیبر پختونخواہ نے 20 گولڈ میڈل 24 سلور میڈل 49 براؤنز میڈل حاصل کیے۔۔ کے پی کے کے کل میڈلز کی تعداد 93 ہے۔فاٹا نے7 گولڈ میڈل 13 سلور میڈل 22 براؤنز میڈل حاصل کیے۔ فاٹا کے کل میڈلز کی تعداد 42 ہے۔
اسلام آباد نے 5 گولڈ میڈل 15 سلور میڈل 41 براؤنز میڈل اپنے نام کیئے. اسلام آباد کے کل میڈلز کی تعداد 61 ہے. گلگت بلتستان نے 4 گولڈ میڈل 7 سلور میڈل 16 براؤنز میڈل حاصل کیے.گلگت بلتستان نے کل 27 میڈلز اپنے نام کیے.آزاد جموں و کشمیر نے ایک گولڈمیڈل 5 سلور میڈل 17 براؤنز میڈل حاصل کیے. آزاد کشمیر کے کل میڈلز کی تعداد 23 ہے.
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا