سکردو( نامہ نگار) خطیب مزکری امامیہ جامع مسجد سکردو آغا سید باقر نے خطبہ جمعہ میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے احتجاج کو فرقہ واریت کا رنگ دینے پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی جانب سے احتجاج کرنے والوں کو راء کا ایجنٹ اور لانگ مارچ کو فرقہ وارانہ عمل قرار ددینے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا ہے جو لوگ اس قسم کے کام کرتے ہیں اُنہیں اس قسم کے باتیں کرنے کی عادت ہوتی ہے لہذا ہمیں لگتا ہے کہ موصوف کو ایک خاص ایجنڈے کے تحت گلگت بلتستان میں حکومت کرنے کا موقع دیا جارہا ہے۔ اگر ایسا نہیں تو اس وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ انہوں نے اپنے خطبے میں مزید کہا کہ ہم تمام مسالک کے لوگ اپنے حقوق کیلئے متحد ہیں اگرسب متحد ہوکے اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہونا فرقہ وارانہ عمل ہیں تو ہم انشائاللہ ایسے کام جاری رکھیں گے اور حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا