اسلام آباد( زاہد حلیم) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے شہیداے آئی جی اشر ف نور کے اہل خانہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ شہید اے آئی جی کے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ وطن کی خاطر شہید ہونیوالے پولیس افسران نے عظیم قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں وطن کے بیٹوں کی قربانی کو قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے اس عزم کا اظہار کیاکہ شہداء کا مشن منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا قرض اتاریں گے۔ وزیر اعظم نے شہیداے آئی جی اشر ف نور کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت شہداء کے خاندانوں کیساتھ ہر ممکن تعاون کریگی۔ واضح رہے شہید اے آئی جی اشرف نور کا تعلق بلتستان کے گاؤں سرمیک سے تھا انہیں چوبیس نومبر کو پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشت گرد حملے میں شہید کیا گیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا