سکردو( نامہ نگار خصوصی) غیرقانونی ٹیکسز کے خلاف گلگت کی طرف لانگ مارچ کیلئے سکردو میں تمام تر انتظامات مکمل بلتستان کے تینوں اضلاع نے لوگ جوق درجوق گاڑیاں سمیت سکردو میں جمع ہوگئے۔ سکردو میں لانگ مارچ کا سب سے بڑا قافلہ تیار کرلیا گیا ہے ہے اس قافلے میں یادگار شہداء سکردو پر 5 ہزار سے زائد گاڑیاں جمع ہورہے ہیں اور 50 ہزار سے زائد لوگ اس ریلی کا حصہ ہوگا۔ انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے سکیورٹیفراہم نہیں کیا تو پاکستان آرمیسے مدد طلب کرینگے۔ گلگت بلتستان بھر سے منگل کے روز ہزاروں کا قافلہ گلگت کی طرف جائیں گے اگلے تینروز میں تمام اضلاع سے گلگت میں لاکھوں لوگ جمع ہونگے جہاں تاریخی اور فیصلہ کن دھرنا ہوگا جو صرف ٹیکس تک محدود نہیں رہے گی ۔ تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران سکردو،علمائے کرام اور عوامی ایکشن کے اجلاس میں دوٹ ٹوک فیصلہ ہوا ہے کہ اگر حکومت فلفور ٹیکس ایڈاپٹشن ایکٹ 2012کو مکمل طور پر کعلدم قرار نہیں دیتے ہیں تو مطالباتمیں مزید اضافہ ہوگا جس میں سٹیٹ سبجیکٹ کی بحالی اولین ڈیمانڈ ہوگا۔
دوسری طرف گلگت شہر میں آج بھی اتحاد چوکپر دھرنا جاری ہے ہے اور تمام وفاقی اور مذہبی پارٹیوں کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا ہے
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا