چلاس(ابن نعیم سے)بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ پر ضلع دیامرکے ہیڈ کوارٹر چلاس میں مسلم لیگ ن دیامر کے ضلعی جزل سیکرٹری حاجی مختار حسین ،سابق نگران وزیر بشارت اللہ نے مسلم لیگی کارکنوں اور عہدیداروں کے ہمراہ سالگرہ کا خصوصی کیک کاٹا ،سالگرہ کی تقریب میں جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن مختار حسین سابق وزیر صحت بشارت اللہ ،عاطف محمود،عطیع اللہ،محمد مشتاق،برکت شاہ و دیگر نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت کی وجہ سے آج ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں ۔انہوں نے نواز شریف کو اُن کی 68ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ ن کا محور ہیں جن کی کوشیشوں سے پاکستان میں جمہوریت بحال ہے اور پاکستان معاشی طور پر ایک مستحکم ملک بن کر دنیا کے سامنے آچکا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف پاکستانی سیاست کے جھومر ہیں ،پاکستانی سیاست نواز شریف کے علاوہ ادھوری اور نامکمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ذاتی طور پر بہت کچھ کیا ہے اور گلگت بلتستان کو ایک خودمختار صوبہ دیکھنا چاہتے ہیں ۔سالگرہ کی تقریب میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی درازی عمر کیلئے دعا بھی کی گئی اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا