گلگت ( بیورو رپورٹ) گلگت بلتستان میں جاری اینٹی ٹیکس مومنٹ کو طاقت کے زور پر ختم کرنے کیلئے ذمہ دار حلقوں میں مشاور ت جاری ہیں جس کے تحت پہلے مرحلے میں حکومت کی ایماء پر کچھ شرپسند عناصر کے ذریعے گلگت میں حالات خراب کیا جائے گا اور پولیس کی جانب سے روکنے کی کوشش کرنے پر انہی عناصر کی طرف سے پولیس پر حملہ کیا جائے گا جس کا سارا الزام عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے اوپر لگا دیا جائے گا۔ یوں پہلے مرحلے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے 10رہنماوں اور انجمن تاجران کے4اہم عہدے داروں پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرکے راء کا ایجنٹ ثابت کرنے کی کوششکی جائے گی۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کئی اہم افیسران کو ٹاسک دے دی ہے جنہوں نے حکمت عملی کو سی پیک مخالف قوت کا نام دیکر اس آپریشن پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہا یہ جارہا ہے کہ اس اقدام کے بعد گلگت بلتستان میں آئندہ کیلئے کسی بھی قسم کی احتجاج اور دھرنوں پر مکمل پابندی لگادی جائے گی تاکہ گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کی بنیاد پر حقوق مانگنے کا مطالبہ کو ہمیشہ کیلئے دفن ہوسکے۔ اس حوالے سے مقتدر حلقوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کو اتحاد چوک پر سیکورٹی پالان ترتیب دیتے ہوئے عوامی سطح پر اسکاوٹس کے ذریعے مختلف مقامات پر کیمرے لگا کر گلگت شہر کے تمام تر صورت حال کی ریکارڈنگ کا مشورہ دیا ہے لیکن وقت کی کمی اور عوام کا گلگت کی طرف مسلسل بڑھتے ہوئے لانگ مارچ کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔ حکومت میں موجود کچھ اہم شخصیات نے اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے وہ لوگ ناکام ہوئے ہیں اور گلگت بلتستان میں عوامی تحریک کو فساد میں تبدیل کرنے کیلئے حکومتی حربے سے پریشان شخصیات نے عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کو بھی اس حوالے سے معلومات فراہم کی ہے تاکہ وہ بھی اپنا حکمت عملی طے کریں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا