لاہور(ویب ڈیسک) نواز شریف نے چوہدری نثار سے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے جاری سیاسی کشمکش کے بعد اب نواز شریف کا ضبط جواب دے گیا ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور چوہدری نثار میں اختلافات بے حد شدت اختیار کر گئے ہیں۔ چوہدری نثار کی جانب سے عدلیہ مخالف مہم کا حصہ نہ بننے کے اعلان کے بعد نواز شریف نے اپنے پرانے ساتھی سے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نواز شریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کیلئے چوہدری نثار کے بیانات اب برداشت سے باہر ہیں۔ نواز شریف نے چوہدری نثار کے بیانات کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ نواز شریف نے چوہدری نثار کو آخری پیغام بھیجتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ جو بھی رہنما عدلیہ مخالف مہم کا حصہ نہیں بنے گا، پارٹی میں اس کیلئے مزید کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ چوہدری نثار مسلسل پارٹی اور قائدین کی توہین و تذلیل کر رہے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں بہتر ہے کہ چوہدری نثار ہم سے اپنے راستے بدل لیں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا