قائداعظم کے اصولوں کو اپنا لیں تو پاکستان کسی ملک سے پیچھے نہیں رہے گا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

0 0

پشاور (مانیٹرینگ ڈیسک) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے پاس کوئی فوج یا ہتھیار نہیں بلکہ تعلیم کی طاقت تھی، انہوں نے اپنے فہم وفراست اور علم کی بنیاد پر مسلم حقوق کی جنگ لڑی، بچوں کو ایسی تعلیم دی جائے کہ جب وہ باہر نکلیں تو ان کے پاس صرف ڈگری نہ ہو بلکہ تعلیم بھی ہو۔  اپنے خطاب میں اُنہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم کے اصولوں کو اپنا لیں تو پاکستان کسی ملک سے پیچھے نہیں رہے گا، قائد اعظم کو اسلامیہ کالج سے دلی محبت تھی، حقیقی ترقی تعلیمی ترقی کے بغیر ممکن نہیں ہے، قائد اعظم کے پاس کوئی فوج یا ہتھیار نہیں بلکہ تعلیم کی طاقت تھی، ان کے پاس دلیل کی طاقت تھی، انہوں نے اپنے فہم وفراست اور علم کی بنیاد پر مسلم حقوق کی جنگ لڑی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website