اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیر اعلیِ گلگت بلتستان نے این ایف سی ایوارڈ کے میں گلگت بلتستان کو شامل کرنے کیلئے کوشش کرنے کے بجائے پنجاب سے امداد لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو یقین دلایا ہے کہ جب تک این ایف سی ایوارڑ میں گلگت بلتستان کو حصہ نہیں ملتا اس وقت تک پنجاب حکومت گلگت بلتستان کیلئے سالانہ ایک ارب روپوں کی سپیشل گرانٹ جاری کرتی رہے گی۔
یاد رہے گلگت بلتستان کے وسائل جس میں سیاحت، معدنیات، سڑکیں، ہوائی راستے،پانی، ہنٹنگ،جنگلات کی شکل میں سالانہ 100 ارب سے ذیادہ کی رائلٹی بنتی ہے لیکن گلگت بلتستان کے حکمرانوں کے اندر کیونکہ سیاسی اور قومی سوچ کا فقدان ہے اس وجہ سے کبھی گندم سبسڈی کو پنجاب کا احسان مانتے ہیں تو کبھی اس طرح جولی پھیلا کر عوام پر احسان کرتے ہیں۔ جوکہ لمحہ فکریہ ہے
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا