سکردو( نامہ نگار) گلگت بلتستان پر غیر قانونی ٹیکسز کی نفاذ کے خلاف عوامی احتجاج میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے سکردو میں گلگت کی طرف لانگ مارچ کرنے کیلئے تیار گاڑیوں نے شہر بھر میں ریہرسل کرکے قومی حقوق کیلئے تیار ہونے اور عام عوام کو متنازعہ گلگت بلتستان میں جاری ربردستی کے قوانین کے خلاف متحرک ہونے کیلئے لاوڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات کرتے رہے۔ آج احتجاج کے تیسرے مرحلے کے چوتھے روز بھی شدید سردی اور برف باری کے باوجود سیاسی ماحول بلکل گرم ہے لوگ سخت سردیوں کے باوجود سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔ یادگار شہداء سکردو ایک بار پھر مسلسل گو حفیظ گو کے نعروں سے گونج رہا ہے۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز سیاسی اور مذہبی شخصیت سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین آغا سید علی رضوی نے عوامی مطالبات نہ ماننے کی صورت میں حافظ حفیظ الرحمن کی حکومت کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس اعلان کے بعد عوام نے لبیک کے نعروں سے سکردو کی سرد ہواں کو بھی جون کے گرمی کی طرح گرم دیا اور اُنکا یہ پیغام سوشل میڈیا پر بھی ہر کوئی لبیک کہہ کر مسلسل وائرل کر رہے ہیں۔ دوسری طرف حکومت نے کچھ نہ ماننے کا فیصلہ کیا ہے اور مسلم لیگ نون کے ایک اہم رہنما نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک مافیا اور عوام کو بیوقوف قرار دیا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا