گلگت ( ترجمان اے اے سی) گلگت این ایل آئی مارکیٹ میں اے سی گلگت ،سیکورٹی فورسز کے اہلکار سمیت رینجرز اور پولیس کثیر تعداد میں آرمی کے میجر کی سربراہی میں مارکیٹ کے بورڈز سے نمبرز ملا کر دکانداروں کو دوکانیں نہ کھولنے کی صورت میں لائسنسوں کی منسوخی کی دھمکی پر چرمین عوامی ایکشن کمیٹی سلطان رئیس اور میجر کے درمیان شدید تلخ کلامی۔ ترجمان کور کمیٹی راجہ میر نواز میر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عوامی سے جمہوری حق چھینے کی اس کوشش اور دھمکیوں کے بعد انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی نے حالات کی نزاکت کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے کل تک میجر کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں کور کمیٹی کی ہنگامی میٹنگ فورس کمانڈر گلگت آفس کو شکایت درج کی گئی ہے اور گھڑی باغ میں عوامی جم غفیر نے انتظامیہ کے خلاف شدید غم اور غصے کا اظہار اور نعرے بازی بھی کی گئی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا