گلگت ( نامہ نگار خصوصی) ٹیکس مخالف ہڑتال کا تیسرا مرحلہ بھی مکمل کامیاب اور حکومتی سازش اور تمام قسم کے منفی پروپگنڈوں کی ہوا نکل گئی۔ گلگت بلتستان بھر میں آج صبح سے اپنے حقوق کیلئے عوام نے انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر تمام کاروباری مراکز دوکانیں اور ٹرانسپورٹ بلکل ہی بند کردیا۔ گلگت شہر میں انتظامیہ کی جانب سے رات گئے عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی جانب سے لگائے گئے ٹیکس مخالف بینرز اُتارے گئے اور لوڈاسپیکر سے دوکانیں کھولنے کیلئے اعلانات کرتے رہے لیکن عوام نے حکومتی دعوں کو مسترد کرتے ہوئے حقوق کی حصول کیلئے وقتی طور پر زحمت اُٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ دوسری طرف حکومت کی جانب سے پولیس اور رینجرز کے ذریعے گلگت شہر میں زبردستی دوکانیں کھلوانے کی کوشش بھی ناکام ہوگئی ۔
دوسری طرف سکردو سمیت بلتستان کے دیگراضلاع گانچھے ،شگر،کھرمنگ اور سب ڈویزن روندو میں بھی مکمل شٹرڈاون،پہیہ جام ہڑتال جاری،کاروباری اور تجارتی مراکز بند۔ ہر طرف سناٹا اورتیزرفتار برف باری اور ہڑتال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔،
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا