نگر ( اقبال راجوا) مسلسل پانچ دن گزر گئے لیکن بجلی اورچینل بحالی کے لئے ایک پتھر تک اپنی جگہ سے نہیں ہلایا جا سکا۔ عوام شدید پریشان ،احتجاج سے قبل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز سے بجلی سمیت علاقے کے دیگر اہم مسائل بارے میں ملاقات کا فیصلہ ۔ عوام ی حلقوں کا کہنا ہے کہ علاقہ مسائلوں کا گڑھ ہے اور اس پر ستم یہ کہ بجلی چینل کی تباہی نے جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کیا ہے ۔ ہم جمعرات کو چیف سیکریٹری ڈاکٹر سے ملاقات کا فیصلہ کر چکے تھے لیکن بجلی چینل کی غیر متوقع تباہی نے ہمارے ملاقات میں خلل ڈالا ہے ۔ اب سب سے پہلے ہم بجلی چینل کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ محکمہء تعمیرات عامہ کے کئی اافیسرز آج کئی دنوں سے آتے جاتے رہے ہیں لیکن ان کے دماغ میں اس مسئلے کا کوئی حل ابھی تک آیا ہی نہیں ہے ۔ عوام مسلسل اندھیروں میں جی رہی ہے۔ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ ابھی تک چینل بحالی کے کام کآغاز کر لیا جاتا اوور عوام کو تسلی ہو جاتی لیکن ایسا نہیں ہو رہا ہے ۔ آفیسرز بس تفریح نما دورہ کر کے عوام کو ایک طفل تسلی دے کے چلے جاتے ہیں ۔ زمہداروں سے پوچھنے سے پتہ چلتا ہے کہ تین تجاویز زیر غور ہیں ۔ نہیں معلوم تینوں تجاویز کب کہاں اور کون منظور کرے یا مسترد کرے اور کوئی اور آپشن سامنے آئے ۔ علاقے میں عوام کے معاملات ایک دم سے ساکت ہو گئے ہیں ۔ شام ہوتے ہی ضلع نگر کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ایک گھٹا ٹوپ خوفناک اندھیرے میں بدل جاتا ہے ۔ بینک، دکان،مساجد، گھر ،سڑکیں دفاتر اور دیگر جگہیں سب کے سب جمود کا شکار ہو گئے ہیں ۔ علاقے کی عوام کب تک یہ حبس نما صورتحال برداشت کریگی اس کا کوئی اندازہ نہیں مگر ایسا محسوسس ہوتا ہے ک اگر چینل بحالی کے کام پر فوری شروع نہ کرایا جائے تو عوام ادارے کے خلاف بر سر احتجاج ہو جائے گی۔ علاقے میں کام کرنے والی مختلف سماجی تنظیمیں میڈیا نمائندوں کو فون کر کے یا زبانی طور پر سخت اخباری بیانات جاری کرنے کی اپیلیں کر رہے ہیں ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا