گلگت (سبخان سہیل) گلگت بلتستان کے تمام صحافیوں کو ہیلتھ سروسس مرتب کی جائے گی اور بہت جلد اس پہ عمل درامد شروع کیا جائے گا استور پریس کلب کے ممبران سے ملاقات میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی گفتگو۔ انہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں میڈیا پالیسی مرتب کی جاچکی ہے ہر سال گلگت بلتستان کے دو صحافیوں کو گلگت بلتستان کی گورنمٹ حج ادا کرائے گی جس کے لئے واضع پالیسی کے تحت تمام پریس کے ممبران کو بزریعہ قران دازی حج جیسا عظیم فریضہ ادا کیا جائے گا۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع استور کی پریس کلب کی بلڈنگ کا کام تین سے چار مہینے کے بعد شروع کروایا جائے گا میں استور پریس کلب کے نومنتخب صدر سبحان سہیل اور اس کی کابینہ کو مبارک بعد پیش کرتا ہو اور امید کرتا ہو کہ سیاسی پارٹیوں سے بالا طاق ہو کر مثبت رپوٹنگ کرنگے استور پریس کلب کی بلڈنگ تعمیر ہونے تک عارضی طور پر کسی بھی بلڈنگ میں مکمل سیٹ اپ دیا جائے گا استور کے صحافیوں نے ہمیشہ مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے علاقے کے عوام کے مسائل اجا گر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ استور پریس کلب کی بلڈنگ کے حوالے سے اعلانات نہیں بلکہ عملی طور پر اسی سال میں کام شروع کروایا جائے گا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں سیاسی بنیادوں پر میرٹ کا قتل عام کیا گیا ہے جس کا خمیزہ ہم بھگت رہے ہیں پہلی مرتبہ ہم نے ویدر پالیسی کے تحت چھوٹے ملازمین کو الاونس دیئے ہیں جس پر اسی فیصد ملازمین خوش ہے جب کہ بیس پرسنٹ ملازمین ناخوش ہے پہلی مرتبہ ہم نے گلگت بلتستان کے اٹھتالیس ہزار ملازمین کو انشورنس پالیسی مرتب کی ہے اور کنٹیجنٹ ملازمین کو ایکٹ دو ہزار چودہ کے تحت مستقلی کی پالیسی دی ہیں پالیسی کے مطابق کنٹیجنٹ ملازمین جب سے کنٹیجنٹ میں جاب کررہے ہیں تب سے سروس میں شامل کی جاے گی کنٹیجنٹ ملازمین کی ایج کا مسلہ حل کردیا گیا ہے ٹیسٹ کے مرحلے سے گزار کر مستقل کیا جاے گا ۔ہم نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ کو گراج نہیں بنانا ہے بلکہ قانون اور میرٹ کے مطابق لوگوں کو حق دینا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا