گلگت( پ،ر) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب تک گلگت بلتستان کو ملک کا آئینی پانچواں صوبہ نہیں بنایا جاتا تب تلک گلگت بلتستان کے عوام کسی قسم کا ٹیکس ادا کرنے کے پابند نہیں۔مجلس وحدت مسلمین ٹیکس کے ایشو پر عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ آئینی حقوق کے بغیر ٹیکس لگانا انتہائی زیادتی ہے حکومت وزیروں اور مشیروں کی ایک فوج بھرتی کرکے ان کی عیاشیوں کیلئے غریبوں کو لوٹنا چاہتی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ستر سال سے گلگت بلتستان کے عوام کا استحصال کیا ہے ۔پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں عوام پر غیر قانونی اور جبری ٹیکس نافذ کیا اور پانچ سال بعد عوام نے جس طرح پیپلز پارٹی کو مسترد کیا اس سے نواز لیگ سبق سیکھ لے۔یاد رکھو اقتدار نے کسی کے ساتھ وفا نہیں کیا ہے جس کسی نے بھی عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالا ان کا حشر انتہائی بھیانک ہوتا ہے۔پیپلز پارٹی نے گندم سبسڈی ختم کرنے کی کوشش کی اور عوام نے الیکشن میں اس کا پورا حساب چکادیا۔اب نواز لیگ کے گھناؤنے چہروں سے نقاب الٹ رہے ہیں اور پانچ سال بعد ان کا حشر پیپلز پارٹی سے بھی بھیانک ہوگا۔انہوں نے سئی جگلوٹ میں جنگل کی کٹائی پر لوگوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سرکاری ملازمتیں حکمران اپنے منظور نظر افراد کو دے رہے ہیں اور کوئی پرائیویٹ سیکٹر نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مالی بدحالی کا شکار ہوچکے ہیں۔حکومت پہلے ان غریب لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرے تاکہ غریب عوام بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا