گلگت ( پریس ریلیز) چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان ریئس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت چندے کی محتاج ہے تو کشکول لیے کے بازار میں آئے ملازمین سے چندے کے نام پر ٹیکس لینے کی اجازت نہیں دینگے۔گلگت حکومت کیلئے بہتر ہوگا 21 دسمبر سے پہلے ٹیکسز کا خاتمہ کرائے نہ ہونے کی صورت میں اپنے فیصلوں پر ماتم کرینگے۔ صدر انجمن تاجران سکردو غلام حسین اطہر اورچئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 دسمبر سے ٹیکسز کے خلاف تحریک فائنل مراحل میں داخل ہوگی اور تمام تر ٹیکسز کی منسوخی تک آرام سے نہیں بیٹھا جائے گا۔ گلگت بلتستان کی قوم ایک بار پھر سے گندم سبسڈی کی تحریک کی طرح نئی تاریخ رقم کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت پولیس کے چندے کے نام پر ٹیکس لگانا چاہتی ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران غلام حسین اطہر نے کہا کہ 23 تاریخ کو گلگت لانگ مارچ کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے مطالبات حل نہ ہونے پر گلگت بہر دینگے۔ اسکے بعد تمام تر حالات کی ذمہ دار حکومت پر عائد ہوگی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا