ہنزہ( نامہ نگار خصوصی) ضلع نگر کے عوام نے فرقہ امامی اسماعیلیہ کے حاظر امام پرنس کریم کی ہنزہ اور غذر آمد کے موقع پر ہنزہ میں بجلی کے بحران کو ختم کرنے کے لیے سمائر بجلی گھر سے بجلی ہنزہ کو دیکر نہ صرف ہنزہ کو روشن کردیا بلکہ گلگت بلتستان میں صدیوں پر محیط بین المسالک ہم آہنگی کو پھر زندہ کرکے دنیا میں ایک انمول مثال قائم کردیا ۔ اسی طرح گلگت میں قائد ملت جعفریہ آغا راحت الحسینی نے دیدار کیلئے جانے والوں کے مال مویشی گھر بار کی حفاطت کی ذمہ داری لیکر ایک قائم کیا ہے وہیں ضلع غذر میں دیداری کےلئے آنے والے مہمانوں کے رہائش کےلئے مسلک اہلسنت دیوبند اور اہل حدیث کے عوام نے اپنے گھروں کے دروازے اسماعیلی کمیونٹی کھول دیئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں بین المسالک ہم آہنگی کی اس عظیم مثال پر دوسرے اضلاع کے عوام نے بھی خوب سراہا ہے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا