کھرمنگ (نامہ نگار خصوصی) ضلع کھرمنگ کے موضع منٹھوکھا میں عوامی سہولیات کیلئے آج سے پانچ سال پہلے ایک لنک روڈ بنایا تھا لیکن محکمہ تعمیرات عامہ کی عدم توجہی کے سبب لنک روڈ کیلئے استعمال ہونے والی زمینوں درختوں اور مکانات کا باقاعدہ معاوضہ وصول کرنے کے باوجود اس سڑک پر تجاوزات کی وجہ سے گاڑی چلنا تو دور کی بات بلکہ موٹر سائیکل چلانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ معاوضہ وصولی اور سڑک کی فائنل فزبلٹی کے بعد ٹھیکیدار اور کچھ مقامی افراد کی ملی بھگت سے مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے کیلئے اس سڑک کا لے آوٹ بھی تبدیل کیا تھا لیکن متاثرین کی جانب سے احتجاج کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوسکی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اصل لے آوٹ پر ازسر نو جائزہ لیکر سرکار سے پیسے وصول کرکے تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں اور اس سڑک کی بحالی کیلئے عملی کوشش کریں۔
محکمہ تعمیرات کی نااہلی کے سبب ضلع کھرمنگ کے موضوع منٹھوکھا میں لنک روڈ کیلئے معاوضوں ادائیگی کے باوجود تجاوزات کے باعث سڑک ختم ہوتی جارہی کھرمنگ انتظامیہ بھی اس حوالے سے بلکل ہی بے خبر نظر آتا ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا