چلاس (ڈسٹرک رپورٹر ) دیامر انتظامیہ اور پولیس کا علاقے کے ترقیاتی عمل کو شل کر دینے والے، کام چور اور بدیانت ٹھیکداران کے خلاف عملی کریک ڈاوّ ن کا آغاز ، بیس ٹھیکداروں کے خلاف فوجداری مقدمات کا اندراج ، تین ٹھیکیدار گرفتار ،تین ٹھیکیداروں نے گرفتاری کے ڈر سے کام کا آغاز کردیا جبکہ دیگر چودہ ٹھیکیداروں کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق دیامر میں قومی خزانے کو نقصان اور رفاہ عامہ میں بددیانتی، اور مجرمانہ غفلت ، دھونس اور لالچ کے ذریعے ترقیاتی انفراسٹریکچر کو شل کردینے والوں کو کڑے قانونی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا ۔ اس حوالے سے ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ دیامر ہدایت خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر دیامر ڈویژن سید عبدالوحید شاہ ،ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک اور ایس ایس پی دیامر کیپٹن (ر ) رائے محمد اجمل نے محکمے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور کام نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جس کا اچھا نتیجہ نکلا ،کئی ٹھیکیداروں نے گرفتاری کے خوف سے کام کا آغاز کیا ہےجبکہ دیگر کو گرفتار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمشنر دیامر ڈویژن سید عبدالوحید شاہ ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک اور ایس پی دیامر رائے محمد اجمل کی بھرپور تعان کی وجہ سے دیامر میں ترقیاتی کام تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب دیامر میں ترقی کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ نہیں رکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب اس ایکشن کے بعد دیامر میں کام حاصل کرنے کے بعد کام نہ کرنے کی روش کا خاتمہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ کی قیادت میں حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے دیامر کو ترقی یافتہ ضلعوں کے صف میں شامل کرنے کی ترجیح کو عملی جامہ پہنانے میں کوشاں ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا