سکردو(پریس ریلز) سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن احسان اللہ بھٹہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سکرود کے آفیسر ناصر علی نے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سٹاف کی کمی کے باوجود ٹوکن نادہندہ،غیرقانونی نمبر پلیٹس اور عوام سے زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپوری کاروائی کی جارہی ہے۔اُنہوں نے کہا نئے قوانین کی منظوری کے بعد افیسران کے اختیارات میں اضافہ ہوا ہے جوکہ قانون کی عمل درآمد کیلئے مزید موثر ثابت ہوگا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ زکواۃ آفس سکردو کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے جبکہ ایکسائز آفس کی عمارت تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری نے آفیسران کو غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔سیکرٹری نے ادارے کے تمام اسٹاف اور ضلعی زکواۃ چیرمین سے بھی ملاقات کی اور انکے مسائل کے بارے میں پوچھا اور مسائل کے حل کی یقینی دہانی کرائی۔آخر میں پاک وہیلز کے زیر اہتمام سکردو میں 17اگست ہونے سرفہ رنگا ایڈوایزی کے چیرمین بھی ہیں،کمشنر بلتستان ،چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر،تمام محکموں کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کرکے ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف محکموں کو ٹاسک بھی دئے اور 16اگست سے پہلے انتظامت کو عملی شکل دینے کی ہدایت کی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا