اسلام آباد(نامہ نگار) گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد میں کارکنوں کی رہائش کے معاملے پر نواز لیگ کے دو مقامی رہنماوں کے درمیان جھگڑے کو لیکر سوشل میڈیاپر ایک ہلچل مچی ہوئی ہے۔ دوسری طرف اشرف صدا کے حوالے ترجمان حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے ایک تردیدی بیان جاری کیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ کچھ رپورٹرز نے معمولی تکرار کو لڑائی کانام دیکر مسلم لیگ نون کے ساکھ کو نقصان پونچانے کی کوشش کی جو کہ قابل افسوس ہے اور لکھا ہے کہ لڑائی کی خبر چھاپنے والے اگر تردید بیان جاری نہیں کرتے تو قانونی چارہ جوئی کرسکتا ہے۔ ہمارے نمائندے نے اس معاملے کی کھوج لگانے کیلئے گلگت بلتستان ہاوس کا دورہ کیا، موقع پر موجود کئی لوگوں سے جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ اشرف صدا نے عمران وکیل سے پارٹی کیلئے خدمات کے حوالے سے سوال کیا تو اُنکے ساتھ آئے کارکنوں نے کمرہ بند کرکے اشرف صدا کی قومیت کو گالی دیتے ہوئے خوب پٹائی کی جسے جی بی ہاوس کے عملے نے بچایا۔ اشرف صدا عمران وکیل اور اُنکے کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا چاہتا تھا لیکن اسلام آباد میں مقیم مسلم لیگ کے کچھ صحافیوں اور رہنماوں نے معاملے کو یہ کہہ کر ٹھنڈا کیا کہ اس وقت سیلاب کی بعد عوام میں بھی حکومت کے خلاف ایک غم غصہ پایا جاتا ہے۔ دوسری طرف اسلام آباد میں بھی سیاسی صورت کچھ بہتر نہیں، لہذا اس ایشو کو مزید اچھالا تو پارٹی ساکھ کو شدید نقصان پونچ سکتا ہے۔لہذا پارٹی کی خاطر اس بات کومعمولی نوعیت کا جھگڑا قرار دیکر دبایا جائے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا