گلگت( پ،ر) قائد ملت جعفریہ آغا راحت حسین الحسینی کی ھز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی گلگت بلتستان آمد پر انکی خدمات کو سراہتے ھوۓ دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ھوۓ شیعہ کمیونٹی کو اسماعیلی بھائیوں کی سکیورٹی کے ساتھ فری ٹرانسپورٹ فراھم کرنے کی ھدایت کی ہے۔ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا ہے کہ پرنس کریم کی گلگت بلتستان کے لئے اتنی ساری خدمات ہیں جن کو کوئی فراموش نہیں کر سکتا لہذا انکی دیدار کے لئے غذر ہنزہ جانے والوں کے گھروں کی حفاظت ،مال مویشی کی پرورش اور دیدار کے لئے جانے والوں کے لئے فری ٹرانسپورٹ کے انتظام کے ساتھ ھر قسم کے تعاون کی بھی ھدایت کی ھے.اسکے ساتھ بارہ ربیع الاول کے دوران اھلسنت بھائیوں کے میلاد کے محافل میں شرکت کے ساتھ ان سے ھر قسم کے تعاون کی بھی ضروری ھدایت کی ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا