نگر ( اقبال راجوا) جشن عید میلادالنبی کی مناسبت سے چھلت بالا میں ٹاؤن میں ووکیشنل سینٹر کا افتتاح ممبر اسمبلی جاوید حسین کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق تقریب کی ابتداء تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ سلائی سینٹر کی کچھ طالبات نے حمدو نعت پیش کیا ۔ ممبر قانون ساز اسمبلی جاوید حسین نے فیتہ کاٹ کر وکیشنل سینٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر ممبر اسمبلی جاوید حسین نے علاقے کی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی بہتری اور عزت ہوتی ہیں ۔ہماری عزت ہماری خواتین کے عزت سے مربوط ہے ۔ خواتین کا پڑھی لکھی ہونا اور معاشرے میں بھلائی اور والدین کی مدد کیلئے آگے آنا نہایت ضروری ہے ۔ مجھے اسمبلی ممبر بن کر جو عزت ملی ہے وہ صرف آپ خواتین کی وجہ سے ملی ہے۔ میں نے اپنی تنخواہ کسی بھی عوامی مفاد میں کام کرنے والے سماجی ادارے کو دینا ہے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میر ی اسمبلی ممبر کی حیثیت سے اپنی تنخواہ عوامی مفاد مین خرچ کر لوں گا۔جاوید حسین نے ایک پیکو مشین سمیت دس سلائی مشینیں دینے کا بھی اعلان اور آئندہ کی ضروریات بھی پورا کرنے کا وعدہ کیا۔ تقریب سے پی پی پی ضلع نگر کے صدر حاجت علی نے علاقے کی خواتین کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آج کل معاشرے میں خواتین کو برابری کا مقام ملے گا تو ایک گھر چلانے میں آسانی ہوگی ۔سلائی سینٹر کا قیام قابل تحسین ہے ۔ تقریب میں سلائی کڑھائی سیکھنے والی خواتین نے نعت ،حمد اور مدح پڑھنے پر نقد انعام بھی دیا۔عمائدین چھلت کی طرف سے معروف پولو کھلاڑی شیر جنگ نے ممبر اسمبلی جاوید حسین کا سلائی سینٹر کے افتتاح کر کے آنے پر شکریہ ادا کیا ۔ فنانس سیکریٹری پی پی پی نگر ٹھیکیدار منظور حسین نے چھپروٹ سے آنے والی خواتین کو چھپروٹ ہی میں سینٹر کھولنے کے لئے پانچ سلائی مشینیں دینے کا اعلان کیا۔ تقریب کے آخر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا