گلگت ( نمائندہ خصوصی) گلگت بلتستان اور آذاد کشمیر کیلئے انٹرنیٹ اور موبائل سروس فراہم کرنے والے سرکاری ادارہ SCO کی جانب سے دو ماہ پہلے گلگت بلتستان میں تجرباتی طور پر انٹرنیٹ سروس کا آغاز کیا تولوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور عوام نے قیمت سے ذیاد ہ پیسے دیکر لاکھوں روپے کے 3G/4Gسم اور پری پیڈ انٹرنیٹ کارڈ خریدے لیکن عوامی خوشیاں اُس وقت ماند پڑ گئی جب ادارے کی جانب سے بغیر کسی نوٹفیکشن اور غذر کے تمام سموں کو اچانک بلاک کردیا ار عوام واپس 2Gانٹرنیٹ استعمال کرنے پر مجبور ہوئے۔ لیکن دوسری طرف آذاد کشمیر میں تجرباتی سروس ابھی بھی بلکل مفتچل رہا ہے اور گلگت بلتستان سے لوگوں نے اپنی ضررویات کیلئے کئی سو روپے کے سم بلیک میں کئی ہزار دیکر وہاں سے بلیک میں خریدکر لارہے ہیں جو کہ گلگت بلتستان کے عوام پر ظلم ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ادارے کو چاہئے کہ گلگت بلتستان میں بھی آذاد کشمیر کی طرح 4Gانٹرنیٹ سروس عوامی سہولیات کیلئے دوبارہ لاونچ کریں کیونکہ اس وقت آذاد کشمیر کی سمیں گلگت بلتستان میں باقاعدہ طور کام کررہا ہے اور لوگ آذاد کشمیر سے مسلسل سمیں منگا رہے ہیں۔لہذا ادارے کے پاس سروس نہ ہونے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا جواز نہیں یہ الگ بات ہے کہ دیگر مسائل کی طرح گلگت بلتستان کے عوام کو اس مسلے میں بھی الجھا کر پریشان کرنا چاہتے ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا