شگر(عابدشگری)پیغمبراکرم ﷺکی اس دنیا میں آمد اس کائنات کیلئے باعث رحمت اور فخر ہے۔ آپ کی آمد سے دنیا جہل کی اندھیرے سے روشنی کی طرف گامزن ہوئے۔اگر مسلمان حضور اکرم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوجائے اور اپنے درمیان اختلافات کو ختم کریں تو ہم نہ صرف دنیا میں سرخ رو ہونگے بلکہ آخرت بھی سنور جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فدا علی،پرنسپل نثار حسین اور دیگر نے کہا جشن عید میلاد النبی ﷺ کی سلسلے میں گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب سے سکول کی بچیوں نے اسوہ حسنہ رسول اکرم پر تقاریر پیش کئے جبکہ نبی اکرم ﷺ کی حضور میں نعت کی نذرانہ اقدس بھی پیش کیا۔جبکہ اسوہ رسول سے متعلق کوئز مقابلہ بھی منعقد ہوا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کو اللہ التعالی نے پوری جہاں کیلئے رحمت بناکر بھیجا ۔آپ ﷺ کی ولادت سے کعبے میں رکھے ہوئے بت سرنگون ہوگئے۔آپ ﷺ میں تمام نبیوں کی خوبیاں پائی جاتی تھی۔ آپ نے اسلام کی تبلیغ کیلئے صعوبتیں برداشت کئے لیکن کبھی امت کیلئے بددعا نہیں کی۔ہمیں بحیثیت مسلمان حضور اکرم ﷺ کی زندگی اور اسوہ حسنہ پر عمل پیر اہونے کی ضرورت ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا