چلاس(بیورورپورٹ)چلاس میں ایس سی او کی ناقص سروس سے صارفین عاجزآگئے ،آئے روز نیٹ ورک میں خرابی کے باعث لوگ ایس کام سروس سے بیزار ہیں اور لوگوں نے دوسرے نیٹ ورک استعمال کرنا شروع کر دیا ہے ۔ایس کام کی ناقص سروس سے شہری ذہنی مریض بن گئے ہیں ۔ایس کام سروس کے صارفین نے چلاس میں میڈیا کو بتایا کہ کال ملاتے ہیں تو آگے سے کبھی نمبر مصروف ہے اور کبھی مطلوبہ نمبر رینج میں نہیں ہے کا جواب ملتا ہے ،ایس کام سروس کی اس جھوٹ پر مبنی جوابات سے تنگ آکر اب ہم نے دوسرے نیٹ ورک استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایس کام سروس سے فور جی تو درکنار ٹو جی بھی صیح طرح نہیں چل رہی ،عوام کو فوری سروس فراہم کرنے کے دعویدار ایس کام سروس مکمل طور پر عوام کو نیٹ رابطے کی سروس میں ناکام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او کے زمہ دار حکام چلاس میں ایس سی او کی ناقص سروس کا نوٹس لیکر ایس کام نیٹ ورک کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائیں ،تاکہ صارفین سکھ کا سانس لے سکیں گے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا