چلاس(بیورورپورٹ)دیامر کو ترقیاتی منصوبوں کا قبرستان بنانے کے پیچھے منتخب سیاسی قیادت،ٹھیکدار اور کرپٹ بیوروکریٹس کا ہاتھ ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف دیامر کے جزل سیکرٹری طاہر ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے اپنے رشتہ داروں کو ٹھیکے دلوانے کیلئے بیوروکریٹس کو رشوت دیتے ہیں ،بیوروکریٹس ممبران سے رشوت لیکر من پسند افراد کو ٹھیکے دیتا ہے ،جس کی وجہ سے ترقیاتی سکیموں کے مکمل ہونے میں عشرے لگتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹھیکدار اور متعلقہ محکمہ کے سربراہان کی ملی بھگت سے دیامر میں تمام ترقیاتی منصوبے جمود کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کرپٹ ٹھیکداروں اور کرپٹ بیوروکریٹس کا احتساب کرے اور اپنے ممبران کی سفارش کے بجائے میرٹ کو فالو کرے تاکہ یہ بگڑا ہوا نظام درست ہوسکے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا