چلاس(بیورورپورٹ)تحریک انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر عیسی خان دانش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے مختص کوٹہ کو کم کر دیا گیا ہے ،جو کہ گلگت بلتستان کے طلبہ کے ساتھ زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ایک بڑی ریسرچ یونیورسٹی ہے اور اس یونیورسٹی میں درجنوں شعبے ہیں لیکن اس یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کا کوٹے کیلئے صرف ۴ سیٹیں مختص ہیں جو کہ یہاں کے طلبہ و طالبات کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نوٹس لیکر پنجاب حکومت کو یونیورسٹی میں جی بی کے کوٹہ میں آضافہ کرنے کی درخواست کریں اور کوٹہ کو بڑھایا جائے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا