گلگت ( تحریر نیوز)عوامی ایکشن کمیٹی ،انجمن تاجران آل پارٹیز اتحاد گلگت بلتستان کی میٹنگ روپال ہوٹل گلگت میں منعقد ہوئے۔ میٹنگ میں عوامی رابطہ مہم کیلئے پورے گلگت بلتستان کی سطح پر دورے کا فیصلہ کیا ہے۔پہلے مرحلے چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس کی قیادت میں بلتستان کا دورہ کرے گا جہاں انجمن تاجران بلتستان اور دیگر سٹیک ہولڈر سے میٹنگ ہوگی اور انجمن تاجران بلتستان کی جانب سے اعلان کردہ سول نافرانی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوگی۔ اس حوالے سے راجہ میر نواز میر ممبر کور کمیٹی آل پارٹیز اتحاد/انجمن تاجران /عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے بتایا کہ 23 کو ممکنہ حکومتی اقدامات اور سول نافرمانی کے جو اعلان کیا ہے اس پر بھی تفصیلی طور پر غور کی گئی اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اگلا لائحہ عمل روڈ بلاک،ہڑتال،دھرنا کے حوالے سے بھی تجاویز پر بھی غور کی گئی ہے۔ اُنکا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں ہم انجمن تاجران سکردو کے ساتھ ملکر مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے اور ان تمام معاملات میں عوامی حقوق اور قانون کی پاسداری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا