اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سی پیک میں مزید منصوبے شامل کرنے کی وزیر اعظم کو سمری ارسال کردی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری میں شامل کیے جانے والے منصوبوں کی حتمی منظوری چائنہ اور پاکستان کی مشترکہ تعاون کمیٹی(جے سی سی) سے لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سی پیک پر چائنہ اور پاکستان کی ساتویں جے سی سی کے اجلاس رواں ماہ 21 اور 22 نومبر کو ہوں گے۔ اس اجلاس میں سی پیک کے لانگ ٹرم پلان کی منظوری دی جائے گی، جس کے تحت سی پیک میں متعدد نئے منصوبے شامل کیے جانے ہیں چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کی ساتویں جے سی سی میں چند نئے منصوبوں کی شمولیت کے بعد 46ارب ڈالر لاگت کے اس منصوبے کی لاگت 55ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع کی جارہی ہے۔
یاد رہے متنازعہ حیثیت کی وجہ سے گلگت بلتستان کو ایک بار پھر مکمل طور پر نظرانداز کیا جارہا ہے لیکن حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے لوکل سطح پر جاری منصوبوں کو بھی سی پیک منصوبہ نام دیکر عوام کو بیووقف بنایا جارہا ہے
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا