متاثرین گیول کی بحالی کیلئے مرکزی امامیہ جامع مسجد کے باہر امدادی کیمپ عوام نے بھائی چارگی اور اخوت کا عملی مظاہرہ کرکے دکھایا۔

0 0

سکردو(نامہ نگار) متاثرین گیول کی بحالی کے حوالے سے حکومت گلگت بلتستان ابھی تک بلکل خاموش ہیں بلکہ اس وقت نون لیگ کی حکومت کو عوامی مسائل اور پریشانیوں سے بلکل ہی بے خبر ہوکر سپریم کورٹ کیجانب سے نااہل کردہ سابق وزیر اعظم کے ساتھ اظہار ہمدردی ریلی میں شامل ہونے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ دوسری طرف عوام میں متاثرین کی بحالی کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت بحالی کا کام شروع کیا ہے۔اسی سلسلے میں آج مرکزی جامع مسجد سکردو کے باہر ایک فلاحی تنظیم نے چندہ مہم کا سلسلہ شروع کیا جو کہ انتہائی کامیاب رہا اور عوام نے متاثرین کی مدد کیلئے اپنی جیبیں کھول دی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website