اسپیکر قانون ساز اسمبلی فدا محمد ناشاد کا آبائی گاوں حسین آباد بھی خطرناک سیلاب کی زد میں، کھرمنگ،شگر،گانگچھے جانے والی سڑک مکمل طور پر تباہ، غریب عوام کی زمینیں زیر آب لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔

0 0

سکردو (نامہ نگار ) سیلابی ریلے کے بعد حسین آباد میں ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم، خواتین بچے اور مسافرین کو سخت پریشانی، مشینری نہ ہونے کے سبب امدادی کاموں میں سخت مشکلات درپیش،حکومت خاموش تماشائی اور عوام اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ عوام میں فدا ناشاد کے خلاف سخت غم غصہ، موقع پر موجود امدادی کاموں کی نگرانی کے والے کچھ سرکردگان نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ جو شخص دہائیوں میں حکومت میں ہونے کے باوجود اپنے ہی گاوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔ عوام کا کہنا تھا کہ رات تک مزید سیلاب آنے کا امکان ہے لیکن ابھی تک انتظامیہ صرف دورے کرنے کو ہی ذمہ داری سمجھ بیٹھا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website