سکردو( نمائندہ خصوصی) گلگت بلتستان بھر میں غیرقانونی ٹیکسز کے خلاف کامیاب شٹرڈاون آج تیسرے روز بھی جاری ہیں، انجمن تاجران سکردو نے جی بی کونسل کے سنئیر ممبران خاص طور پر برزگ عالم دین ممبر جی بھی کونسل سید عباس موسوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ صدر انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کونسل اگر عوامی مفادات کی تحفظ نہیں کرسکتے وفاق میں اراکین کونسل کی شنوائی نہیں تو پہلی فرصت میں استعفی دیکر عوام میں آجائیں عوام آپکے ساتھ کھڑے ہیں۔ صدر انجمن تاجران کا مزید کہنا تھا کہ کونسل کے دیگر اراکین کو عوام سے ذیادہ مراعات عزیز ہیں ہمیں اس بات کا علم ہے لیکن سید عباس موسوی بزرگ عالم ہے لہذا وہ بھی اگر عوامی مفادات کی قتل عوام ہوتے دیکھ کر بھی کچھ نہیں کرسکتے تواس عہدے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اُنہوں نے سرکاری ملازمین سے بھی مطالبہ کیا ہے تمام سرکاری ملازمین قلم چھوڑ مہم چلائیں کیونکہ یہ معاملہ اگلی نسل کی بقاء کا مسلہ ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا